علم کی اہمیت اور عورت کی تعلیم از قلم: محمد جیلانی نعیمی اسلام نے جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے وہ ہے علم۔ قرآن و حدیث کے مطالعے سے یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ علم صرف مردوں کے لیے نہیں بلکہ عورتوں کے لیے بھی یکساں طور پر ضروری ہے۔ رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: "علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔" یعنی مرد و عورت دونوں کے لیے تعلیم کی روشنی میں آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔ دنیا میں انسان کے وجود کو اگر دو پہیوں والی گاڑی سے تشبیہ دی جائے تو مرد ایک پہیہ ہے اور عورت دوسرا۔ اگر ایک پہیہ رک جائے تو گاڑی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ بالکل اسی طرح اگر عورت تعلیم سے محروم رہ جائے تو معاشرہ کبھی بھی ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا۔ ایک ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ اگر ماں ہی تعلیم سے خالی ہو تو وہ اپنے بچے کو زندگی کے امتحان میں کس طرح کامیاب بنا سکتی ہے؟ ایک ان پڑھ ماں نہ تو اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کو وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لائق بنا سکتی ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے: "تم مجھے ایک پڑھی لکھی ماں دو، میں تمہیں ایک پڑھی لکھی قوم دوں گا۔ آج ...