کتاب اور کتب خانےکتابوں کی اہمیت اور ضرورت کسی بھی دور میں کم نہیں ہو سکتی کیونکہ یہی ہمارا سہارا اور دوست ہوتی ہیں۔ہر شخص قائل ہے کہ مطالعہ کرنے سے علم میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ہر شخص مطالعہ نہیں کرتا البتہ جو لوگ مطالعہ کرتے ہیں وہ اس کے فائدے حاصل کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں مطالعہ نہ کرنے کی شکایت عام ہے۔ تعلیم یافتہ افراد کی ایک بڑی تعداد لاپرواہی، کسل مندی اور بے توجہی کے باعث مطالعہ نہیں کرتی، بعض لوگ اپنی ملازمت سے مطمئن ہوکر مطالعہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تجارت پیشہ افراد اپنی کاروباری مصروفیات کا بہانہ بناتے ہیں اور جو لوگ مطالعہ کرتے ہیں ان میں سے بھی بیشتر افراد بے ترتیب مطالعہ کرتے ہیں، کبھی کوئی کتاب اٹھالی، کبھی کوئی کتاب دیکھ لی، اس لئے مطالعہ کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر پاتے اور حاصل مطالعہ لکھنے کی توفیق تو بڑے نصیب والوں کو حاصل ہوتی ہے۔ہم کتب کا مطالعہ کیوں کریں ایسی کون سی چیز ان میں پوشیدہ ہوتی ہے جو بنا مطالعہ ہمیں مل نہیں سکتی۔اس بات کو سمجھنے کے لئے پہلے ہمیں کتابوں کو سمجھنا ضروری ‏ھے ‏ ‏ ‏ ‏ ‏محمد ‏جیلانی ‏نعیمی

Comments

Popular posts from this blog

کتابیں وقت کے دھارے میں سب سے زیادہ باقی رہنے والے آثار ہیں

جشن جمہوریہ

سرسوں کا پھول اور ساگ