عورت کی زندگی میں یہی ہے

💕عورت کی اپنی زندگی یہی ہے،


کہ اس کا شوہر اس سے پیار کرتا ہو،،، اس کی عزت کرتا ہو،،، اس کے نخرے اٹھاتا ہو۔۔۔
اگر یہ نہیں ہے،،، تو اس کی کوئی زندگی نہیں ہے۔۔۔ پھر وہ دوسروں کی زندگی جی رہی ہے،،
اپنے ماں باپ کی،،،
اپنے شوہر کی۔۔
اپنے بچوں کی۔۔۔
اس کی اپنی زندگی اتنی ہی ہے۔۔۔ اگر کسی مرد نے اپنی بیوی کو پیار نہیں دیا،،، عزت نہیں دی،،، چاہے کسی بھی وجہ سے نہیں دی،،، چاہے کسی بھی اعلیٰ و ارفع مجبوری کی وجہ سے نہیں دی،،، حقیقت یہی ہے کہ اس نے اسے زندگی نہیں دی،،، اس نے اسے جینے نہیں دیا۔۔۔ اس نے اسے مار دیا ہے۔۔۔
شوہر کی محبت ہی تو عورت کی زندگی ہے،،، اس کی عزت ہی تو اس کی سانسیں،،، اس کی خوشیاں ہیں۔۔۔ اگر اسے اپنے شوہر سے محبت اور عزت نہیں ملی،،، تو اسے زندگی نہیں ملی،،، اسے جیتے جی مار دیا گیا ہے۔۔۔ اس کے سامنے کوئی ریزن کاؤنٹ نہیں ہو گی۔۔۔ اسے زندہ در گور کرنا کہتے ہیں۔۔۔
میں نے ان عورتوں کو چلتے ہوئے دیکھا ہے،،، جن کے شوہر انہیں محبت اور احترام دیتے ہیں،،، ان کی بات ہی کوئی اور ہے،،، ان کے چلنے پھرنے،،، اٹھنے بیٹھنے کا انداز ہی کوئی اور ہے؛،، اور میں نے ان عورتوں کو چلتے دیکھا ہے،،، جنہیں نہ شوہر کی محبت ملی نہ توجہ،،، نہ عزت نہ احترام،،، چلتی پھرتی روحیں نظر آئیں مجھے،،، بے جان جسم۔۔۔
ویسے میں ایک چیز سمجھنے سے قاصر ہوں،،، بصد کوشش سمجھ نہیں آ سکی۔۔۔ آپ اپنی بیوی کو اپنے ماں باپ کے سامنے بولتا پسند نہیں کرتے، نہ کریں۔۔۔
آپ اپنے بہن بھائیوں کو اگنور نہیں کر سکتے، نہ کریں۔۔۔
آپ اسے آمدنی کی ساری تفصیل نہیں دے سکتے، نہ دیں۔۔
آپ اس کے گھر والوں کو سر پر نہیں بٹھا سکتے، نہ بٹھائیں۔۔۔
اور آپ ایسی ہی کوئی اور چیز بھی نہیں کر سکتے، نہ کریں۔۔۔
اس میں نفرت کرنے یا بے عزتی کرنے کا اختیار کہاں سے مل جاتا ہے آپ کو؟؟؟
آپ یہ سارے کام نہ کریں،،، لیکن محبت اور عزت تو دیں۔۔۔ اور مجھے پتہ ہے ان سب کاموں کو نہ کر کے بھی آپ کسی کو محبت اور عزت دے سکتے ہیں،،، اسے اس کی اپنی نظروں میں گرنے سے بچا سکتے ہیں۔۔
مت بھولیں،
آپ کی بیوی آپ کا باطن ہے،،، آپ کا انر ہے۔۔۔ آپ کا ضمیر،،، آپ کی نیت،،، آپ کی حرام و حلال میں تمیز ہے۔۔۔ اسے گندہ اور پولیوٹ نہ کریں،،، اسے ڈیگریڈ نہ کریں۔۔۔ جتنا ہو سکے ہمت اور حوصلہ برداشت سے کام لیں۔۔۔ خدا کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں !!


Comments

Popular posts from this blog

کتابیں وقت کے دھارے میں سب سے زیادہ باقی رہنے والے آثار ہیں

جشن جمہوریہ

سرسوں کا پھول اور ساگ